بیوی کی ذمہ داری شوہر کی روٹی بنانا بھی نہیں ہے ۔۔ نادیہ حسین نے شوہر کے کام نہ کرنے کی بات پر تنقید کرنے والوں کو مولانا طارق جمیل کے الفاظ میں کرارا جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل اکثر اپنے بیانات اور مختلف ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت اور صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔

گزشتہ ہفتہ نادیہ حسین نے ایک نجی ٹی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیاجس میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر بھی موجود تھے۔ نادیہ حسین نے انٹرویو میں کہا تھا کہ شوہر کے کام بیوی پر پرض نہیں ہیں شوہر کوئی چھوٹ بچہ نہیں جو اپنے کام خود نہ کرسکے۔ اداکارہ کی اس بات کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے آڑھے ہاتھوں لیا شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

اب صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے پر نادیہ حسین نے مولانا طارق جمیل کے میاں بیوی کے ایک دوسرے کے کام سے منسلک ایک ویڈیو بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کیا۔

نادیہ حسین نے شئیر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اب بولو۔اب بولو !! بیوی کی ذمہ داری شوہر کی روٹی بنانا بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مولانا طارق جمیل کے بیان کو اپنے کیپشن کا حصہ بناتے ہوئے لکھا کہ شوہر کے کام کرنا یا اس کے خاندان والوں کے کام کرنا بیوی کا فرض نہیں ہے۔ کوئی زور زبرادستی نہیں کر سکتا۔

نادیہ حسین نے مزید لکھا کہ کام کرو ضرور مگر شوق سے کرو اور محبت سے کرو خاص طور پر جب میاں اور اس کا خاندان محبت دیتا ہو۔ کوئی زور زبردستی نہیں کر سکتا۔

اداکار و ماڈل کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کے لیے لڑنا سیکھیں۔ علیحدہ گھر، علیحدہ پورشن اور علیحدہ کمرہ ہر شادی شدہ عورت کا حق ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *