کاش بابا ہوتے تو وہ بھی احسن سے ملتے اور ۔۔ منال خان نے والد کی یاد میں غمگین کر دینے والا پیغام مداحوں سے شئیر کر دیا

سوشل میڈیا پر سیلیبریٹیز کی جانب سے اپنے جذبات کا اظہار کرنا عام ہے، کوئی بیتی ہوئی یادوں کو یاد کرتا ہے تو کوئی اپنی خوشی مداحوں سے بانٹتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اداکارہ منال خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ منال خان اپنے گھر والوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے غمگین ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے شئیر کئی گئی تصویر میں منال کے شوہر، بیٹے، اور دیگر فیملی کے ممبران کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شئیر کیے گئے پوسٹ میں کہنا تھا کہ “بابا تو اس تصویر میں نہیں ہیں، لیکن میں جانتی ہوں کہ وہ ہمارے ارد گرد ہی ہیں، وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں، ہماری حفاظت کر رہے ہیں اور ہماری خوشیوں میں بھی شریک ہیں”

منال خان کا مزید کہنا تھا کہ ‘کاش! بابا ہوتے اور وہ احسن سے ملتے’۔ واضح رہے اداکارہ منال خان اور مناہل خان کے والد مبین خان کا 2020 میں انتقال ہوچکا ہے۔

واضح رہے احسن منال کی بہن اداکارہ ایمن کے منگیتر ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *