ماہرہ خان نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں مداحوں کو بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں مداحوں کو بتا دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

 

 

ماہرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ  قفطان زیب تن کی ہوئی ہیں۔

 

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی کے کیپشن میں لکھا کہ یہ سچ ہے، میں آپ کو دھوکہ دے رہی ہوں۔

 

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ مجھے قفطان سے محبت ہے لیکن سفید قمیض شلوارہمیشہ سے میری پہلی محبت ہیں اور رہیں گی۔

 

اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر پر آئمہ بیگ نے لکھا کہ آپ ہمیشہ خوبصورت لگتی ہیں۔

 

ماہرہ خان نے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی اج ارہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.