جنت مرزا نے ’بات پکی‘ کی اصل حقیقت بتادی

پاکستان معروف ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا نے اپنی بات پکی ہونے کی تصدیق کردی۔

 

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جنت مرزااور عُمر بٹ کی منگنی کی خبروائرل ہوئی تھی جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

 

انسٹااسٹوریزمیں جنت نے عُمربٹ کے ہمراہ دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” ہماری منگنی نہیں ہوئی ہے، جب بھی ہوگی سب کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے”۔

 

 

تاہم آج پاکستان میں موجود دیگر میڈیا آوٹ لیٹ پر یہ خبر سامنے آئی کی کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایک پرائیوٹ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی ٹک ٹاکر عُمر بٹ کے ساتھ بات پکّی ہوگئی، الحمداللّہ! عُمر بٹ اور میری بات پکی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی۔

 

جنت مرزا نے کہا کہ جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عُمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔

 

A post shared by Jannat Mirza 🥀✨ (@jannatmirza_)

 

منگنی کی خبر وائرل ہونے پر جنت مرزا نے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے کسی کی کال آئی اور اُنہوں نے مجھ سے میری منگنی کے حوالے سے پوچھا کہ جنت تمہاری منگنی ہوگئی؟ تو میں نے کہا نہیں۔

 

پھر اُنہوں نے مجھ سے کہا نیوز چینل پر تمہاری منگنی کی خبریں چل رہی،میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی۔

 

گزشتہ دنوں ایک پوسٹ پرجنت کا کمنٹ خوب وائرل ہوا جس سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنت مرزا اورعمر بٹ کا رشتہ طے پاگیاہے۔

 

 

ایک خاتون صارف نے جنت سے سوال کیا تھا کہ کہ آپ کی منگنی ہوئی ہے یا بات پکی؟ جس پرجنت نے کمنٹ میں دل والے ایموجی کے ساتھ انگریزی حروف تہجی ”بی پی” لکھے جن کا مخف بات پکی بنتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *