ریما خان کی ٹک ٹاک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبرو سنیئر اداکارہ ریما خان کی سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

 

اداکارہ و میزبان ریما خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگراپ پر ٹک ٹاک پر بنائی گئی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

 

متعلقہ خبراداکارہ ریما خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے مداحوں کے لیے معنی…

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

 

 

ریما خان پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ریمان خان بیرون ملک کے سڑک کنارے اپنے خوبصورت لمبے گھنے بال لہراتے ہوئے چہل قدمی سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

 

ریما خان کی اس ٹک ٹاک پر سجاد علی کا ایک خوبصورت  گانا ’ لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔

 

سنیئر اداکارہ ریما خان کی ٹک ٹاک ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

 

جبکہ اداکارہ کی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں  ریما خان کے مداحوں نے اُن کے بالوں کی خوبصورتی کا راز بھی پوچھا ہے۔

 

اس سے قبل اداکارہ ریما خان اپنی دو ویڈیوز کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار ہو گئی تھیں۔

 

ریما خان نے سوشل میڈیا پر اپنی دو ویڈیوز شیئر کی تھی جن پر مداحوں کی جانب سے اُن کے لباس پر تنقید کی گئی تھی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

 

 

ریما خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی دونوں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ صبح کے وقت کھُلی فضا میں جاگرز پہنے بھاگتی دوڑتی اور اٹھکھیلیاں کرتی نظرآ رہی ہیں۔

 

ریما خان کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے جاگرز کے ساتھ شلوار قمیص اور جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔

 

انسٹاگارم پر پوسٹ کی جانے والی دونوں ہی ویڈیوز میں اداکارہ نہایت حسین لگ رہی ہیں اور اُن کے بال بھی بے حد خوبصورت لگ رہے ہیں جن کی مداحوں کی جانب سے تعریفیں بھی کی گئیں۔

 

ریما خان کی ان ویڈیو میں تعریفی کمنٹس کم اور تنقیدی کمنٹس زیادہ کیے گئے۔

 

واضح رہے کہ مداحوں کا جاگنگ کے دوران ریما خان کے پہناوے سے متعلق کہنا تھا کہ اُن کا  جاگرز کے ساتھ دیسی سوٹ اچھا نہیں لگ رہا ہے۔

 

مداحوں کی جانب سے کمنٹ باکس میں کہنا تھا کہ ریما خان کا جاگنگ کے لیے اس لباس کا چناؤ انہیں بالکل پسند نہیں آیا ہے اور یہ کمبینیشن کافی عجیب لگ رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ اداکارہ ریما خان بیرون ملک مقیم ہیں مگر سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *