ہانیہ کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے،پاوری گرل

پاوری گرل کا پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دی ہے۔

 

پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ ہانیہ عامر کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی ہیں۔

 

 

حال ہی میں دنانیر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا۔

 

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں دنانیر کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات پوچھے۔

 

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے دنانیر سے پوچھا کہ ہانیہ عامر سے آپ کی ملاقات کیسے ہوئی؟

 

پاوری گرل نے بتایا کہ ہانیہ کی فلم کی شوٹنگ ہورہی تھی اور سیٹ پر ہی میں نے اُن سے پہلی ملاقات کی تھی۔

 

دنانیر نے اپنی اور ہانیہ عامر کی پہلی ملاقات کی تصویر شیئر کی جو اداکارہ کی فلم کے سیٹ پر لی گئی تھی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اب تو میں ہانیہ کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

 

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور دنانیر کے درمیان گہری دوستی ہے، دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *