دنانیر مبین کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار بھی مقبول ہونے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

 

دنانیر مبین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگارم پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

 

متعلقہ خبرسائرہ یوسف نے ناقدین کو جوب دے دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے ناقدین کو جواب…

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

 

 

پاوری گرل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

 

اس کے علاوہ سورج کی پڑنے والی روشنی اداکارہ کے حسن میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

 

دنانیر مبین کی تصویر کو انسٹاصارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی کمنٹ میں ان کی خوبصورتی کی تعریفوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

 

گزشتہ دن پاوری گرل نے عاطف اسلم کا سلام عاجزانہ گا کر سب کے دل جیت لئے  تھے،تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنانیر کی آواز کو بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

 

https://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2021/05/WhatsApp-Video-2021-05-10-at-5.24.11-PM.mp4دنانیر نے اپنے انسٹاگرام  پر ویڈیو ریکارڈ کر کے اپلوڈ کی جسے دیکھتے دیکھتے بے شمار لوگوں نے لائیک کیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

 

 

واضح رہے کہ عاطف اسلم بھی اپنے کلام “مصطفی ؐجان رحمت” پر خوب داد سمیٹ چکے ہیں۔

 

اس سے قبل پاوری گرل دنانیرنے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ملین یعنی دس لاکھ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں کراچی کے ساحل پر اپنی بہن اور دوستوں کے ہمراہ جشن منانے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)

 

 

دنانیر مبین نے اپنے 13 لاکھ انسٹاگرام فالوورز کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔

 

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنانیر اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر خوب لطف اندوز ہورہی ہیں۔

 

پاوری گرل نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ پوسٹ میری انسٹا فیملی کے لیے ہیں، میرے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ ختم ہوگئے ہیں۔‘

 

دنانیر نے لکھا کہ ’مجھے سپورٹ کرنے اور ڈھیر سارا پیار دینے کے لیے آپ سب کا شکریہ کیونکہ آپ کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔‘

 

اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ کچھ دن پہلے تک میرے انسٹا فالوورز کی تعداد بہت کم تھی اور اب میرے فالوورز 13 لاکھ ہیں اور میں یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوں۔

 

پاوری گرل نے کیپشن کے اختتام میں لکھا کہ ’مجھے اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

 

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

 

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

 

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *