صنم بلوچ کی بیٹی کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم بلوچ کی اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم بلوچ نے خود یہ تصویر شیئر نہیں کی ہے بکلہ اداکارہ کے قریبی دوست اسداللہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Asad Ullah (@asadullahgt)

 

 

اسد اللہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ صنم بلوچ کی اپنی بیٹی کے ہمراہ یہ تصویر نہایت دلکش ہے۔

 

اداکارہ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں شادی کی اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ اداکارہ صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا تھا۔

 

اس سے قبل بھی اداکارہ صنم بلوچ نے اپنی بیٹی کی انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی تھی ۔

 

اداکارہ اپنی بیٹی کی پیدائش سے قبل کینیڈا چلی گئی تھیں جبکہ ان کی ننھی پری کی پیدائش بھی وہیں ہوئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *