یہ تو ان کی ماں لگتی ہی نہیں ہیں ۔۔ پاکستانی شوبز کے 5 مشہور ستارے جو اتنے جوان ہیں کہ اپنے بچوں کی عمر کے دکھائی دیتے ہیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں متعدد ایسے مقبول ستارے موجود ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو آج بھی کافی جوان رکھا ہوا ہے، انہیں دیکھ کر کہیں سے محسوس نہیں ہوتا کہ وہ زیادہ عمر کے لگتے ہیں بلکہ وہ تو اپنے بچوں کی عمر کے دکھائی دے رہے ہوتے ہیں۔

فنکار آئے روز اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرتے نظر آتے ہیں جن میں وہ اپنی بچوں کی عمر کے دکھائی دیتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ وہ کونسے مشہور سیلیبریٹیز ہیں جو اپنی اولاد کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔

1- احد رضا میر

شوبز انڈسٹری کے جانے مانے ستارے احمد رضا میر اور ان کی والدہ کی شکلیں ایک دوسرے سے بہت ملتی ہیں۔ دونوں ماں بیٹے کا رشتہ انتہائی مضبوط ہے۔ احد اکثر اپنی والدہ کے ہمراہ تصاویر شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔

2- شھود علوی

ڈرامائی صنعت کے باصلاحیت اداکار اور ہدایتکار شھود علوی کی بڑی صاحبزادی اریبہ علوی کی مسکراہٹ بالکل اپنے والد سے ملتی ہے۔

3- معمر رانا

لالی ووڈ سپر اسٹار معمر رانا اپنی بڑی بیٹی ریا رانا سے عمر میں چند ہی سال بڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ اداکار آج پہلے سے زیادہ اسمارٹ دکھائی دیتے ہیں۔

4- ساجد شاہ

بے شمار سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے مقبول اداکار ساجد شاہ آج بھی ایک دم جوان دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے تبریز علی شاہ بالکل اپنے والد کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔

5- جویریہ عباسی

معروف اداکارہ جویریہ عباسی کو شوبز میں کام کرتے کافی سال گزر چکے ہیں اور وہ آج بھی پہلے کی طرح جوان دکھائی دیتی ہیں۔ اب ان کی بیٹی بھی کافی بڑی ہوگئیں ہیں لیکن دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ جویریہ ان کی والدہ ہیں۔ ماں بیٹی کی شکل اور مسکراہٹ اتنی ملتی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی ہمشکل بہنیں دکھائی دیتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *