زویا ناصر نے تنقید کرنے والوں کوآڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زویا ناصر نے تنقید کرنے والوں کوآڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

اداکارہ اور یوٹیوبر زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  اسٹوری کے ذریعے ان صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا ہے جو ہر وقت کسی نا کسی شخص پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

زویا  نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ تنقید کرنے والے لوگ دوسروں کا کیرئیر، تعلقات اور ذہنی سکون برباد کررہے ہیں۔

 

 

اداکارہ نے کہا کہ اگر تنقید کرنے والے صارفین کو ہر بار تنقید کے بدلے منہ پر گھونسا مارا جائے تو ہی انٹرنیٹ سے ایسی زیریلی چیزوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

 

زویا ناصر نے تنقید کرنے والوں پو غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ تنقید کرنے والے دوسروں کا مذاق اڑا کر یا ان کی تذلیل کرکے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

 

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے تمام لوگوں کو بزدل اور جاہل قرار دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *