مجھے اپنا چہرہ بالکل پسند نہیں، ایمان علی

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنا چہرہ بلکل پسند نہیں اس وہ سیلفیاں لینے سے بھی گریز کرتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے چہرے کے خدوخال بالکل پسند نہیں ہیں، جب لوگ مجھے خوبصورت کہتے ہیں تو حیران ہوتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں جب بھی شیشے میں خود کو دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے میں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی کم پوسٹ کرتی ہوں۔

 

خیال رہے کہ چند ماہ قبل  ایمان علی نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نئے چہروں کے حوالے سے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی ماڈلز کو نہ تو ماڈلنگ کا طریقہ آتا ہے اور نہ ہی ان کے پاس معلومات عامہ ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *