One sister made a name for herself … the competition among the sisters of the industry

شوبز کی جنگ صرف اسکرین میں ہی نہیں ہوتی بلکہ مقابلہ اکثر گھروں میں بھی پہنچ جاتا ہے۔۔۔اس چکا چوند میں شامل ہونے نام بنانے والی بہنوں کی کئی جوڑیوں میں سے عموماً کوئی ایک بازی لے جاتی رہی۔۔۔شوبز کی کچھ بہنوں کی جوڑیاں
سعدیہ امام، عالیہ امام
یہ ایک ایسی جوڑی ہے جن میں ایک نے ڈائریکشن میں نام بنایا اور ایک نے اداکاری ، ماڈلنگ اور میزبانی میں نام کمایا۔۔۔دونوں جب بھی ساتھ آئے ان کے پاس نان اسٹاپ قصے کہانیاں سننے کو ملے ۔۔۔ایک دوسرے پر جان دیتی ہیں اور جب بھی مشکل آئی تو ایک ساتھ کھڑی نظر آئیں۔۔۔سعدیہ امام آج کل اپنے شوہر کے ہمراہ ہیں لیکن وہ جب کراچی میں اکیلی ہوتی ہیں تو ان کے سر پر عالیہ امام کا ہاتھ لازمی ہوتا ہے اور وہ ان کے پاس گاہے بگاہے موجود رہتی ہیں۔۔۔
سنگیتا اور کویتا
فلم انڈسٹری کی بہنوں کی یہ جوڑی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہی اور محبت میں بھی اس کی کوئی مثال نہیں۔۔۔کویتا بہت خوبصورت تھیں اور پھر جب ان کی شادی ہوئی تو وہ اس شوبز کی دنیا سے کنارہ کر گئیں۔۔۔لیکن سنگیتا نے ڈائریکشن میں بھی نام بنایا اور اب تک ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھا رہی ہیں۔۔۔کویتا کی ایک عرصہ تک کوئی خبر کسی کو نہیں تھی لیکن پھر ان کی تصاویر آنی شروع ہوئیں-
سبرین حسبانی اور صنم بلوچ
سبرین حسبانی کا آرٹ فلوں والا چہرہ تھا اور صنم بلوچ کا معصوم بھولا بھالا چہرہ۔۔۔سبرین بڑی اور صنم چھوٹی۔۔۔دونوں میں کبھی مقابلہ تو نہیں تھا لیکن دونوں ہی ساتھ ساتھ ڈرامے بھی کرتی رہیں۔۔۔صنم نے میزبانی بھی کی۔۔۔یہ دونوں بہنیں بہت مشکل حالات زندگی میں دیکھ کر آئی تھیں اس لئے ان کی محبت لازوال تھی۔۔۔ان دونوں کی دوستی اب کچھ اس طرح بھی مضبوط ہوگئی ہے کہ دونوں مائیں بن گئی ہیں اور اس میں ہی مصروف رہتی ہیں

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *